برقی پول سے گرنے پر ایک شخص فوت

حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی علاقہ میں ایک شخص برقی پول سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ منصور علی جو کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ٹرانسکو کیلئے کام کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق منصور علی 15 فٹ بلند پول پر کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ مصروف تحقیقات ہے ۔