حیدرآباد۔/26اپریل، ( سیاست نیوز) برقی ٹرانسفارمر میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک کار کو نقصان پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ پان منڈی میں واقع برقی ٹرانسفارمر میں رات تقریباً 11:30 بجے اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے قریب میں پارک کی گئی ماروتی 800 کو نقصان پہنچا۔فائر بریگیڈ نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔پولیس شاہ عنایت گنج تحقیقات کررہی ہے۔