گمبھی راؤ پیٹ ۔ 25مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں منڈل کی سطح پر خدمات انجام دینے والے برقی ملازمین جن میں برقی لائن میں اورہیلپر شامل ہیں کو آج CESSڈائرکٹر دیویندر یادو کے ہاتھوں سیفٹی کٹوں کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کو دیویندر یادو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ CESS سرسلہ کی جانب سے برقی ملازمین میں کام کے دوران احتیاطی طور پر استعمال کئے جانے والے سیفٹی اشیاء تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ ملازمین کے ساتھ کسی بھی قسم کے کوئی ناگہانی واقعات پیش نہ آئے ۔ اس موقع پر CESS اے ای روی کمار کے علاوہ سرپنچ فورم صدر جان ملیشم بھی موجود تھے ۔