بھینسہ ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ٹرانسکو کی جانب سے بھینسہ شہر میں واقع نرمل شاہراہ اور برقی پاور ہاوز کے روبرو ٹرانسکو ڈی ای دفتر میں ڈیویژن ( تعلقہ ) سطح کے برقی مسائل سے متعلق عوامی شکایتی دربار کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں محکمہ ٹرانسکو کے عہدیداران ضلع سپرنٹنڈنٹ انجینئر جی اتم ، بھینسہ ڈی ای سرینواس ریڈی ، اے او بھینسہ رفیق النساء ، اے او نرمل غلام محمد کے علاوہ محکمہ ٹرانسکو کے دیگر عہدیداران موجود تھے ۔ بھینسہ ڈیویژن سے وابستہ مختلف مواضعات اور شہر کے عوام نے برقی مسائل سے متعلق تحریری شکایتیں ٹرانسکو ایس ای کو پیش کی ۔ بعد ازاں ضلع سپرنٹنڈنٹ انجینئر جی اتم نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ حکومت نے برقی مسائل سے متعلق یکسوئی کے لیے عہدیداران کو متحرک کرتے ہوئے کسانوں اور عوام کو برقی کی مکمل سربراہی اور تمام مسائل کی یکسوئی کے لیے اقدامات کی ہدایت دی ہے ۔ اس لیے بھینسہ ڈیویژن کی عوام اپنے برقی سے متعلق کسی بھی مسائل کو لے کر بھینسہ شہر میں واقع نرمل شاہراہ و برقی پاور ہاوز کے روبرو ٹرانسکو ڈی ای دفتر پر رجوع ہو کر مسائل کی یکسوئی کرواسکتے ہیں ۔ آخر میں کہا کہ آج کے برقی مسائل کی یکسوئی عوامی شکایتی دربار میں 7 شکایتیں موصول ہوئی ہیں جس کی یکسوئی کے لیے اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔۔