برقی شرحوں میں اضافہ کا امکان

ورنگل /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) این پی ڈی سی ایل برقی تیاکنڈہ نے تلنگانہ میں برقی شرحوں میں اضافہ کا فیصلہ لیا ہے ۔ اس ضمن میں این ڈی سی ایل حکام نے تلنگانہ ریکوریٹری کمیشن کو شرحوں میں اضافہ کے تعلق سے واقف کروایا ۔ 5.75 فیصد برقی شرحوں میں اضافہ کا امکان ہے ۔ 9 لاکھ 47 ہزار 500 برقی کنکشن پر زائد 5.75 فیصد چارج عائد ہونے پر سالانہ 36 کروڑ کا زائد بوجھ عائد ہوگا ۔ 100 یونٹ برقی استعمال کرنے والوں پر پرانا حساب میں ہوگا ۔ زائد چارج وشول نہیں کئے جائیں گے ۔ لیکن 200 تک یونٹ استعمال کرنے والوں پر زائد چار عائد ہوگا ۔ 50 یونٹ برقی استعمال کرنے پر 1.45 روپئے ، 51 تا 100 یونٹ پر 2.60 ، 101 تا 200 یونٹ برقی استعمال کرنے پرہر یونٹ 3.60 روپئے این پی ڈی سی ایل کی جانب سے وصول کئے جائیں گے ۔ ماہانہ 200 برقی یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے سارفین پر سلاب ریٹ بڑھاکر رقم وصول کی جائے گی ۔ 50 یونٹ زائد استعمال پر ہر یونٹ 2.60 ، 51 تا 100 یونٹ استعمال کرنے والوں پر ہر یونٹ برقی چاجر 3.25 ، 101 تا 150 یونٹ استعمال کرنے والے سارفین سے 4.88 روپئے ۔ 151تا 200 یونٹ پر 5.63 ، 201 یونٹ سے 250 یونٹ استعمال کرنے پر 6.38 اس طرح 500 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہر یونٹ 8.38 روپئے وصول کئے جئایں گے ۔ ضلع میں ہر ماہ گھریلو سافرین 12.45 کروڑ کمرشیل سارفین 11.30 کروڑ ، سرکاری محکمہ جات 16 کروڑ واٹر سپلائی 3.78 کروڑ ریلوے 7 کروڑ ، لفٹ ایریگیشن 1.50 کروڑ اور دیگر محکموں سے کروڑہا روپئے برقی چارج وصول کیا جاتا ہے ۔ نئے اضافہ سے 56 کروڑ تک وصول ہونے کا امکان ہے ۔ ضلع میں گھریلو صارفین کی تعداد 8.40 لاکھ کمرشیل 84 ہزار دیگر 8 ہزار و دیگر کنکشنک میں کیٹگری 7 میں 6 ہزار کنکشن ہیں ۔ امکان ہے کہ یہ زائد برقی چارجس ہر ماہ اپریل سے عمل آوری کا امکان ہے ۔ جبکہ حکومت بھی اس جانب سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ سارفین پر زائد برقی شرح نہ ڈالا جائے این پی ڈی سی ایل کی جانب سے ۔