برقی شرحوں میں اضافہ پر احتجاج

کورٹلہ ۔ یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کورٹلہ ٹاؤن کے کارگل چوراستہ کے قریب بروز منگل سی پی آئی ‘ سی پی ایم پارٹیوں کے زیراہتمام شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف منسٹر جناب کے چندر شیکھر راؤ کا پتلا نذرآتش کیا گیا ۔ اس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں سی پی آئی قائد جناب ستاری راملو ‘ سی پی ایم قائد جناب ایم اجئے نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ برقی شرحوں میں اضافہ کے ذریعہ غریب عوام پر 836 کروڑ کا ناقابل برداشت بوجھ عائد کیا گیا ۔ عالمی مارکٹ میں کوئلہ کی قیمتیں کافی حد تک کم کئے جانے کے باوجود برقی شرحوں میں اضافہ کیا جانا ناقابل فہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جس نے انتخابات کے موقع پر عوام کو سبز باغ دکھاتے ہوئے اقتدار میں آئی ہے ۔ 200 یونٹ کے اندر استعمال پر بوجھ نہیں عائد ہوگا کہہ کر چھوٹی اور متوسط فیکٹریوں پر ناقابل بوجھ عائد کرنے کا الزام عائد کیا ۔ سی پی آئی ‘ سی پی ایم قائدین نے حکومت سے برقی شرحوں میں کئے گئے اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ اس احتجاجی پروگرام میں مسٹر تروپتی نائک چودھری ‘ شجاعت علی ‘ امیر ‘ منوہر ‘ شیخ بابو نے شرکت کی ۔