حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) چارمینار کے علاقہ میں ایک لڑکی مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ حسینی علم پولیس کے مطابق شاہ جہاں بیگم عمر 25 تا 30 سال کے درمیان چارمینار کے علاقہ میں واقع ایک گارمینٹ اسٹور میں سیلز گلرز بھوانی نگر علاقہ کے ساکن محمد قادر کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ جہاں کل دوکان میں کام کے دوران مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئی ۔ اس لڑکی کو فوری طور پر کنچن باغ کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں علاج کے دوران یہ خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔