حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص ٹیلی ویژن آن کرنے کی کوشش میں ساکٹ کو ہاتھ لگنے سے برقی شاک کا شکار ہوگیا ۔ الوال پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ نیوجو پیشہ سے میستری تھا ۔ ٹیلی کام کالونی الوال میں رہتا تھا ۔ کل وہ دوپہر کے کھانے کیلئے کام سے اپنے مکان پہونچا اور کھانے کے دوران ٹی وی کا نظارہ کرنے کیلئے اس نے سوئچ آن کرنے کی کوشش کی اور برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ الوال پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔