برقی شاک کی زد میں آکر نوجوان ہلاک

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک مسلم نوجوان مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس پہاڑی شریف ذرائع کے مطابق 18 سالہ محمد چاند جو آدتیہ نگر پہاڑی شریف علاقہ کے ساکن محمد یوسف کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا علاقہ میں ایک شخص کے ہمراہ بیانرس لگارہا تھا کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔