برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد ہلاک

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر اور کندکور کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت ہوگئے ۔ جو برقی تاروں کی زد میں آگئے تھے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 20 سالہ پنگج جو ایم ایم پہاڑی علاقہ کا ساکن تھا ۔ ڈیری فارم میں مزدوری کا کام کرتا تھا وہ گذشتہ دو سال قبل بہار سے حیدرآباد آیا تھا ۔ اور کل رات بکریوں کیلئے چارہ کا انتظام کرنے کے لئے جھاڑیوں میں گیا تھا جہاں زمین پر موجودہ برقی شاک کی زد میں آکر وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 20 سالہ جے جانی جو کتہ گوڑہ میں رہتا تھا ۔ اڑیسہ کا متوطن بتایا گیا ہے 5 اکٹوبر کے دن وہ کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جو کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

سڑک حادثے میں 2 ہلاک
حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر اور کوکٹ پلی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جس میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق ایک شخص کل رات ساگر چوراہے پر سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اسکی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ جس کی عمر 35 تا 40 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔ ابراہیم پٹنم بس ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 28 سالہ رمیش جو پیشہ سے مزدور تھا کل شام سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں آکر رمیش برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جو کوکٹ پلی کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔