برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) لنگر حوض اور مہیشورم کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں برقی شاک کی زد میں آکر دو افراد فوت ہوگئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 22 سالہ مہیندر جو لنگر حوض علاقہ میں بورویل کی گاڑی پر کام میں مصروف تھا برقی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 23 سالہ رمیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کلور ویلیج مہیشورم کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔