برقی شاک کی زد میں آکر خاتون فوت

حیدرآباد ۔ /22 فبروری (سیاست نیوز) برقی شاک کی زد میں آکر ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس کے بموجب 25 سالہ اے شلیجا آج صبح اپنے مکان میں کپڑے سکھارہی تھی کہ وہ اچانک برقی تار کی زد میں آگئی اور جزوی طور پر جھلس گئی ۔ شلیجا کے شوہر نے مقامی خانگی دواخانے منتقل کیا جہاں پر اسے مردہ قرار دیا گیا ۔ راجندر نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے شلیجا کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔