برقی شاک کی زد میں آکر خاتون فوت

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) مکان کی صفائی کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ بھیم ریڈی لاونیا جو حیات نگر کے علاقہ پدماوتی کالونی کے ساکن شیکھر ریڈی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ لاونیا کل شام تقریباً 4 بجے گھر کی صفائی میں مصروف تھی کہ مشتبہ طور پر برقی ہائی ٹنشن تار کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگئی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ اس خاتون کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی اور اس کے 2 بچے ہیں حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔