برقی شاک کی بناء ایک شخص فوت

حیدرآباد 29 مئی ( سیاست نیوز) مادھا پور کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ حالت میں برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا جو پیشہ سے بلڈ بینک مینجمنٹ سوپر وائرزر تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 34سالہ سریش جو بھرت نگر میں رہتا تھا ۔ 27 مئی کے دن ایک عمارت کی 10 ویں منزل پر پانی کی موٹر کی مرمت اور جانچ میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مادھا پور مصروف تحقیقات ہے ۔