برقی شاک کا شکار کمسن طالب علم کی موت

حیدرآباد ۔ /13 ستمبر (سیاست نیوز) بالاپور کے علاقہ میں ایک کمسن طالب علم مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بالاپور پولیس کے مطابق 13 سالہ سمیر جو 8 ویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ ایم ایس اپارٹمنٹ بالاپور میں رہتا تھا ۔ یہ لڑکا کل شام کھیل کے دوران ہوئی برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔