برقی شاک کا شکار نوجوان کی موت

حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) معین آباد کے علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 22 سالہ ابراہیم جو عزیز نگر علاقہ کے ساکن شیخ یوسف کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان پیشہ سے زرعی مزدور تھا جو عزیز نگر معین آباد میں رہتا تھا ۔ یہ شخص برقی کام میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔