برقی شاک کا شکار نوجوان کی موت

حیدرآباد /20 اگست ( سیاست نیوز ) زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک نوجوان مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 16 سالہ محمد شمیم جو پیشہ سے کارپینٹر مغل نگر علاقہ کے ساکن شخص محمد صغیر کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا تیجسو نگر کالونی میں ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طورپر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔