برقی شاک کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) ناچارم کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 44 سالہ محمد تاج جو پیشہ سے پلمبر تھا ۔ گھٹکیسر کے ساکن محمد جیلانی کا بیٹا تھا ۔ وہ کل ناچارم کے علاقہ میں پلمبر کے کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جھلس جانے والے شخص کی موت
حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) پکوان میں مصروف بیوی کی مدد کرنے والا شوہر مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ بالانگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 45 سالہ سی لالیہ مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ لالیہ بے روزگار تھا ۔ جو فیروز گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس کی بیوی شاردھا 31 مئی کے دن پکوان کر رہی تھی اور اس خاتون نے اپنے شوہر سے لکڑیاں مانگی اور شوہر لالیہ اس کی مدد کر رہا تھا کہ اچانک آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔