برقی شاک کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد /5 ستمبر ( سیاست نیوز ) سامان منتقلی کے دوران مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ اسماعیل جو پیشہ سے ڈرائیور حسن نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 29 اگست کو یہ شخص لاری سے سامان منتقل کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر اس کا ہاتھ برقی تار سے ٹکرا گیا اور وہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔