برقی شاک کا شکار خاتون علاج کے دوران فوت

حیدرآباد۔/5نومبر، ( سیاست نیوز) برقی شاک کی زد میں آکر جھلس جانے والی خاتون زخموں سے جانبرنہ ہوسکی۔ راجندر نگر پولیس کے بموجب 20سالہ اصفیہ بیگم زوجہ محمد حمید ساکن شیورام پلی جس کا تعلق ضلع محبوب نگر سے ہے 28 اکٹوبر کو اپنے مکان میں اتفاقی طور پر برقی شاک لگنے سے جھلس جانے پر اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔