حیدرآباد ۔ 3 ستمبر (سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آ کر ایک برقی ملازم فوت ہوگیا۔ سرورنگر پولیس کے مطابق 34 سالہ سری سیلم گوڑ جو پیشہ سے برقی محکمہ لائن مین تھا۔ سرورنگر سب اسٹیشن سے وابستہ ملازم بتایا گیا ہے۔ وہ ایل بی نگر کے علاقہ میں برقی کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس سرور نگر مصروف تحقیقات ہے۔