برقی شاک سے 2 افراد ہلاک

حیدرآباد۔ 30 جون (سیاست نیوز) فلک نما اور معین آباد پولیس حدود میں پیش آئے حادثات میں 2 افراد برقی شاکی زد میں آکر فوت ہوگئے۔ فلک نما پولیس کے مطابق 20 سالہ محمد اکبر حسین جو فاطمہ نگر علاقہ کے ساکن محمد امجد حسین کا بیٹا تھا، اپنے علاقہ میں ایک شخص کے مکان میں برقی مرمت کا کام کررہا تھا کہ برقی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ معین آباد پولیس کے مطابق 28 سالہ محمد عظیم الدین جو غوث کوارٹرس عنبر نگر علاقہ کے ساکن محمد محبوب الدین کا بیٹا تھا، ایک خانگی انجینئرنگ کالج میں سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا تھا۔ عظیم الدین پیشہ سے الیکٹریشین بھی تھا۔ وہ گزشتہ روز برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔