برقی شاک سے ہلاک

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) شاہ آباد کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ شیوا پرساد جو شاہ آباد علاقہ کے ساکن ایشوریہ کا بیٹا تھا ۔ شاہ آباد میں رہتا تھا ۔ پرساد لاری پر ٹاٹپتڑی باندھ رہا تھا کہ وہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتہ پیش آیا تھا جہاں دوران علاج وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔