٭٭کاغذ نگر کے محلے بالاجی نگر کے رہنے والے دھوبی بھکشا پتی کی اشیاء آدھی رات کو شاک سرکیوٹ کی وجہ سے جل کر خاکستر ہوگئیں اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔ پڑوسیوں نے آگ فرو عملہ کو اطلاع دی لیکن گھر کاسامان اور الماری میں رکھی ہوئی رقم دس ہزار روپئے اور ایک تولہ سونا جل کر خاک ہوگئے ۔تقریبا ایک لاکھ روپئے کا نقصان بتایا جاتا ہے مکان جلنے کی اطلاع ملتے ہی مسٹر روی کمار سرکل انسپکٹر آف پولیس ‘مسٹر کمارسوامی میونسپل کمشنر :شریمتی سی پی ودیا وتی میونسپل چیر پرسن ‘مسٹر دیشمکھ سرینواس میونسپل کونسلر‘ مسٹر کونیر و کرشنا کے علاوہ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے مقام واردات کامعائنہ کیا۔