حیدرآباد /29 فروری ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن طالب علم برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس ذرائع کے مطابق 8 سالہ محمد یوسف جو نہرو نگر کاچی گورہ علاقہ کے ساکن محمد محبوب کا بیٹا تھا یہ لڑکا کل رات اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ برقی پول کو چھونے کے سبب برقی رو کی زد میں آگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران رات وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔