حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں مسلم نوجوان مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ عبدالعزیز جو خیریت آباد علاقہ کے ساکن عبدالرحیم کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ کل شام یہ نوجوان مشیرآباد کے علاقہ میں مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آگیا ۔ سڑک کے کنارے دستیاب ہوا جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ عبدالعزیز پیشہ سے اے سی ٹیکنیشن بتایا گیا ہے ۔ مشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔