حیدرآباد /28 ستمبر ( سیاست نیوز ) برقی شاک کی زد میں آکر ایک نوجوان فوت ہوگیا ۔ یہ دلسوز واقعہ شہر کے علاقہ نارائن گوڑہ میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ محمد عثمان جو حیدرگوڑہ علاقہ کا ساکن ہے پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے جو پانی گرم کرنے کیلئے پلاسٹک کی بکیٹ میں ہیٹر لگارکھا تھا ۔ اسی دوران برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نارائن گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔