یلاریڈی۔/17اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ منگارم سے تعلق رکھنے والا نوجوان کسان دتو برقی شاک لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ ڈی ایس پی مسٹر چندر شیکھرگوڑ کے مطابق دتو اپنے کھیت کی نگرانی کرنے رات کو گیا جہاں بازو میں جانوروں کو روکنے کیلئے لگایا گیا برقی تار نہ دیکھ کر اس سے ٹکرا کر برقی شاک کا شکار ہوا۔ کھیت کا مالک نعش کو دیکھ کر گھبراتے ہوئے کہ کہیں خود پر مصیبت نہ آئے اس کیلئے نعش کو اٹھاکر قریب کے تالاب میں پھینک دیا۔ تالاب میں نعش نظر آنے پر عوام نے پولیس کو اطلاع دی۔ ایس آئی سکیندر ریڈی نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا اور کھیت کے مالک سائیلو کو حراست میں لے لیا گیا اور پوچھ تاچھ کے دوران سائیلو نے بتایا کہ اس کے کھیت میں شاک لگ کر ہلاک ہونے سے یہ الزام اس پر آئے گا یہ سوچ کر نعش کو تالاب میں ڈال دیا۔ متوفی کو بیوی دھراتی، بیٹی ہیں۔ پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کررہی ہے۔