مدور /7 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل کے موضع لنگاپور میں واقع 11/33 برقی سب اسٹیشن میں بحیثیت آپریٹر ڈیوٹی انجام دینے والے لائین مین مسٹر مامنوری اشوک 38 سالہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اتفاقی طور پر لگے برقی شاک سے بری طرح جھلس کر برسر موقع فوت ہوگیا ۔ قریبی افراد نے حادثے کی اطلاع مدور پولیس کو دی بعد ازاں ہیڈ کانسٹیبل رویندر نے جائے حادثہ پہونچکر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم چیریال دواخانے منتقل کیا اور کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔