برقی شاک سے طالب علم فوت

مہادیوپور۔ /5اکٹوبر، ( سیاست نیوز) موضع کالیشورم میں برقی شاک لگنے پر محمد سراج 20سالہ ڈگری زیر تعلیم طالب علم کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق موضع کالیشورم سے تعلق رکھنے والے محمد نبی کو دو فرزند ہیں جس میں محمد سراج جو ڈگری دوسرے سال میں زیر تعلیم تھا بروز منگل کی شام اپنے ہی گھر میں موجودہ نل سے پانی لینے کے دوران جو برقی موٹر کے نل کو لگائی گئی تھی اور اس موٹر کے کچھ وائر پانی کے اندر موجود تھے سراج پانی لینے کے دوران موٹر کوچھولیااس کے بعد بے ہوش ہوگیا گھر والوں نے فورا سراج کو مہادیوپور ایریا ہاسپٹل کو منتقل کیا لیکن سراج کی راستے ہی میں موت ہوگئی تھی بعد ازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا گیا۔

وی آر او ، اے سی بی کے جال میں
کریم نگر ۔ /5 اکٹوبر (سیاست نیوز ) مہاشارم ولیج ریونیو آفیسر 10 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے انسداد رشوت ستانی عہدیداروں کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔