برقی شاک سے زخمی کمسن کی موت

حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ علاقہ میں زخمی کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 12 سالہ ارشد علی خان جو میرپیٹ علاقہ کے ساکن شوکت علی خان کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ ماہ ایک حادثہ میں برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق یہ طالب علم ارشد علی خان چھت پر کھیل کے دوران برقی شاک کی زد میں آگیا تھا ۔ جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔