برقی شاک سے زخمی طالبہ کی موت

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ مائیلاریوپلی پولیس حدود میں ایک طالبہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 سالہ جینت جو مدھوبن کالونی علاقہ کے ساکن شنکر کی بیٹی تھی ۔ کل اپنے رشتہ دار سے ملاقات کیلئے علاقہ میں واقع ایک کامپلکس گئی تھی اور رشتہ دار سے ملاقات کے بعد واپسی کے دوران برقی تار کی زد میں آکر جینت شدید متاثر ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔