حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 42سالہ پی سی آر کرشنا جو پیشہ سے پینٹر تھا جواہر نگر یوسف گوڑہ میں رہتا تھا۔ جوبلی ہلز پولیس ذرائع کے مطابق 2نومبر کو وہ ایک میڈیکل شاپ کو پینٹ کرنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔