حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ بھوانی نگر پولیس کے مطابق 33 سالہ ایڈوکنڈالو جو پیشہ سے میستری ساکن بی ڈی ایل کالونی بالاپور کل تالاب کٹہ روڈ نمبر 2 میں زیرتعمیر ایک مکان میں کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر برقی تاروں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔