برقی شاک سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 14 مارچ ۔ (سیاست نیوز) کندوکور ضلع رنگاریڈی کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ انجیا جو پیشہ سے کسان اور کندکور علاقہ کا ساکن تھا گزشتہ ہفتہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔