برقی شاک سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) مشیرآباد کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں  آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے کپڑوں کا تاجر مشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ اپنے مکان کا سامان منتقل کررہا تھا کہ اس دوران لوہے کی آہنی سلاخ برقی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی اور شدید زخمی حالت میں نرسنگ راؤ فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔