برقی شاک سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ لکشمی نارائنا جو ہوٹل ملازم ایل بی نگر میں اسی ہوٹل میں رہتا تھا، جہاں وہ کام کرتا تھا جس کا تعلق ضلع گنٹور سے بتایا گیا ہے۔ 19 نومبر کو ہوٹل کے سائن بورڈ کی مرمت کے دوران برقی شاک کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔