حیدرآباد /22 جولائی ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 30 سالہ بالو جو پیشہ سے لیبر کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی وطن ضلع محبوب نگر بتایا گیا ہے ۔ کل شام بالو ایچ ایم ٹی ہلز کالونی میں کام کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
ٹرین حادثہ میں ضعیف شخص ہلاک
حیدرآباد /22 جولائی ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس حکام کے مطابق 63 سالہ شخص شیخ جیلانی جو پیشہ سے ہوٹل ملازم بتایا گیا ہے نے فلک نما اور شیورام پلی علاقوں کے درمیان موجودہ ریل کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔