حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک خاتون برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ انڈالو جو گھٹکیسر علاقہ میں رہتی تھی کل دفتر میں کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔