حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں ایک خاتون برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 49 سالہ بی لکشما اماں جو مہیشورم علاقہ کے ساکن لکشمیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے زرعی مزدور بتائی گئی ہے ۔ کل شام وہ اپنے کھیتوں میں پانی کی سربراہی کیلئے برقی موٹر کھولنے گئی تھی کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔