برقی شاک سے خاتون مزدور کی موت

حیدرآباد 4 مارچ (سیاست نیوز) گچی باؤلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں زیرتعمیر عمارت میں کام کرنے والی ایک خاتون مزدور برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ دروپتی زیرتعمیر عمارت میں گزشتہ کچھ عرصہ سے کام کررہی تھی اور آج صبح اُسی عمارت میں کپڑے سکھارہی تھی کہ اتفاقی طور پر برقی تار کی زد میں آکر گر پڑی۔ دروپتی کو فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس گچی باؤلی نے اِس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا۔