آتماکور ۔ 27 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتماکور منڈل گونٹنی پلی میں کل شام چرواہ اپنے گھر واپس ہو رہا تھا راستہ میں برقی لائن زیر زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے دو گائے ‘ دو بھینس اور چار بکرے برقی شاک سے فوت ہوگئے ۔ اور چرواہے نے اپنی جان بچالی ۔ عوام اور مقامی قائدین کا مطالبہ ہے کہ محکمہ برقی جانوروں کے جانوں کا لحاظ کرے اور برقی تار کی لائن کو بلندی سے لیا جائے جس سے عوام کی اور جانوروں کی جانوں کا تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔