حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں جیڈی میٹلہ اور گھٹکیسر حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں تین افراد برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 45 سالہ راجو اور 30 سالہ ملیش جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئے ۔ دونوں ایک مقام پر کام کے دوران مصروف تھے ۔ راجو سبھاش نگر جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا جبکہ ملیش قطب اللہ پور علاقہ کا ساکن تھا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 45 سالہ رامچندر پیشہ سے زرعی مزدور بتایا گیا ہے وہ ایک کھیت میں کام کے دوران برقی تار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔
بے ہوشی میں دستیاب سنار کی موت
حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ سے پولیس نے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ بھاسکر جو نیو سبرامنیم نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے سنار بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل یہ شخص پولیس کو بے ہوش کے عالم میں دستیاب ہوا ۔ جو جانچ کے بعد مردہ قرار دیا گیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس سعیدآباد مصروف تحقیقات ہے۔