برقی شاک سے باپ و بیٹا ہلاک

حسن آباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حسن آباد ریونیو ڈیویژن کے موضع گنڈارم منڈل بیجنکی میں آج مکان کی تعمیری کاموں کے دوران اتفاقی طور پر لگے شدید برقی شاک سے باپ و بیٹا بری طرح جھلس کر فوت ہوگئے ۔ مسٹر ابھیلاش چاری سب انسپکٹر کے بموجب موضع گنڈارم میں 45 سالہ چندریا اپنے فرزند 20 سالہ پون کے ہمراہ اپنے ذاتی مکان کے احاطے میں اضافی کمرے تعمیر کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک آہنی پائپوں کے قریب سے گذرنے والے ہائی ٹنشن برقی تاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں لگے شدید برقی شاک سے چندریا بری طرح جھلس کر اپنے فرزند پون کے اوپر کود پڑا جس کے باعث پون بھی شدید برقی رو کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا جب کہ چندریا کچھ دیر تڑپ کر جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا ۔ ارکان خاندان کی جانب سے اطلاع دینے پر بیجنکی سب انسپکٹر ابھیلاش نے ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔۔