حیدرآباد ۔ /25 جولائی (سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ حبیب پاشاہ جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا سکندرآباد کے علاقہ پاٹی گڈہ میں رہتا تھا وہ محمد شرف الدین کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ آج صبح وہ چھت پر چہل قدمی کررہا تھا کہ اس نے معمول کی طرح پانی کی ٹانکی پر ہاتھ رکھ دیا اور اچانک برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس بیگم پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔