شمس آباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن حدود میں واقع گگن وہار میں ایک کمپنی میں الکٹرک شاک لگنے سے پرنٹنگ آپریٹر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب پی لکشمی نارائنا چاری 38سالہ ساکن لالہ پیٹ سکندرآباد گگن پہاڑ میں واقع منجوسری اسٹریچ فلم کمپنی میں پرنٹنگ آپریٹر تھا کل دوپہر کام کے دوران الکٹرک شاک لگنے سے نیچے گرپڑا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالہ کردیا۔