حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) میڑپلی کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ کمریا جو پیشہ سے چوکیدار کملا نگر میں رہتا تھا۔ آج صبح کے وقت وہ پانی کی چھوٹی موٹر کے تار جوڑ رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس میڑپلی مصروف تحقیقات ہے۔