حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) میرچوک کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ تحصیل سلیمان جو میر عالم منڈی علاقہ میں واقع ایک دوکان کے قریب کل شام میٹر کی تنصیب کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔