برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ ایلایا اس وقت برقی شاک کی زد میں آیا ۔ جب وہ پانی گرم کرنے کی تیاری کر رہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ایلیا پیشہ سے مزدور اور راگھویندرا نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ پولیس گھٹکیسر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔