حیدرآباد ۔ 2 اگست (سیاست نیوز) میلاردیوپلی کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آ کر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 47 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے الیکٹریشن بھرت نگر کالونی میں رہتا تھا۔ وہ کل علاقہ میں برقی مرمتی کے کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔